عراق

عراقی جیلوں پر دھشتگردوں کے حملے، سینکڑوں قیدی فرار

iraq-jailعراق میں بغداد اور اس سے ملحقہ علاقے تاجی میں جیلوں میں تصادم اور حملوں میں درجنوں ہلاک اور سینکڑوں قیدی فرار ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات سینکڑوں مسلح افراد نے ابو غریب اور تاجی کی جیلوں پر حملے کر دیئے اور سیکیورٹی اہلکاروں سے کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
عراقی اعلی افسر حکیم الزمیلی اور شاوان محمد کے مطابق اس دوران جیلوں سے ۶۰۰ سے زائد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
وزارت قانون کے سخنگو کے مطابق اس جھڑپ میں ۲۱ قیدی اور ۲۵ دوسرے افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کے ان دونوں جیلوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قیدی موجود تھے۔
پولیس زرائع کے مطابق تاجی جیل پر حملے میں ۱۳ جبکہ ابو غریب جیل پر حملے میں ۱۰ پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
تاجی اور ابو غریب جیلیں عراق پر امریکی حملوں کے بعد قیدیوں سے بد سلوکی کے واقعات کی وجہ سے کافی مشہور رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button