عراق

عراقي سيکورٹي فورس نے ملک کےمختلف علاقوں ميں چھاپے مار کر درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کر ليا

iraq arest teroristعراقي ذررائع کے مطابق ملک کي سيکورٹي فورس اور قومي فوج نے دارالحکومت بغداد کے جنوبي علاقوں اور مشرقي شہر بعقوبہ ميں چھاپے مار کر دو دہشتگرد کمانڈروں سميت کم از کم تيئيس مسلح افراد کو گرفتار کيا ہے-
عراقي فوج نے يہ کاروائي ايسے وقت ميں کي ہے جب گزشتہ رات کربلائے معلي،بابل ، بصرہ، کوت اور ناصريہ جيسے عراقي شہروں ميں ہونے والے کاربم دھماکوں ميں اڑتيس افراد جانبحق اور ڈيڑہ سو کے قريب زخمي ہوگئے تھے-

رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک عراق ميں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں ميں کم ازکم چار سو عراقي شہري جانبحق اور زخمي ہوچکے ہيں-

درايں اثنا عراقي رکن پارليمان عبدالسلام مالکي نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائي کي حمايت پر زور ديتے ہوئے عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ ملک ميں قيام امن کے سلسلے ميں فوج اور سيکورٹي فورس کے اقدامات کي حمايت کريںّ-
…….

متعلقہ مضامین

Back to top button