عراق

سنی علماء آیت الله سیسستانی کی ہدایات پر خاص توجہ رکھتے ہیں سنی عالم دین

agha sistaniعراق کے اہل سنت علماء کے ایک گروہ جس کی صدارت اہل سنت علماء کونسل عراق کے صدر شیخ خالد الملا نے کی تھی بصرہ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام محمد فلک سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

بصرہ کے زبیر علاقہ کے مسجد الاعظم میں منعقدہ اس جلسہ کے حاضرین نے اسلامی قوم و ملت کو اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

حجت الاسلام محمد فلک نے اظہار نے کیا : عراقی قوم و ملت چاہے وہ سنی ہوں یا شیعہ سب ایک خون و گوشت سے ہیں اور ان کو ایک ساتہ مل کر پر امن زندگی بسر کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے حضرت آیت الله سیستانی کے بیانات کو یاد دلاتے ہوئے کہ عراق کے اہل سنت اور شیعہ دونوں ایک ہیں ، وضاحت کی : سب لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرجع تقلید کے اس نصیحت و وصیت پر عمل کریں ۔

آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے تاکید کی : آیت الله سیستانی مسلسل اسلام کے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کےاحترام کی تاکید کرتے ہیں اور فرماتے ہیں اسلام ایک مبارک درخت ہے کہ مختلف مذاہب اس کی شاخیں ہیں ۔

شیخ خالد الملا نے بھی حضرت آیت الله سیستانی کی نصیحت و بیانات پر عراق کے اہل سنت علماء کی خصوصی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی قوم و ملت اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ طاقت ور و آزاد ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button