عراق

عراق بم دھماکے میں 22 افراد جاں بحق اورزخمی

iraqblastعراق میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بغداد کے جنوب میں آج ایک کاربم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد مارے گئے۔اس کار بم دھماکے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر صوبۂ دیالہ کے شہر بعقوبہ کے الکاطون علاقے میں مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ صوبۂ صلاح الدین کے شہر تکریت کے ایک علاقے میں پولیس کے دستے کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔بعقوبہ کے شمال میں بھی ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ بعقوبہ کے شمال میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو عراقی شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button