عراق

عراق میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 500سے تجاوز

iraq blastعراق ميں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے جرم پر سابق نائب صدر طارق الہاشمي کو، ان کي غير موجودگي ميں عدالت کي جانب سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد، مختلف شہروں ميں ہونے والے دھماکوں ميں پانچ سو افراد شہید اور زخمي ہوئے ہيں- ان دہشتگردانہ کاروائيوں کي ذمہ داري القاعدہ نے قبول کرلي ہے-
عراق ميں سابق صدر طارق الہاشمي کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ہونے والے بم دھماکوں کي ذمہ داري القاعدہ نے قبول کرلي ہے –
فارس نيوز ايجنسي نے رپورٹ دي ہے کہ القاعدہ سے وابستہ انا المسلم نامي نيوز سائٹ نے عراق ميں اتوار کے دھماکوں ميں سيکڑوں بے گناہ عوام کے شہید اور زخمي ہونے کے بعد مختلف بيانات جاري کرکے اس کو ايک بڑي کاميابي قرار ديا اور اپنے طرفداروں کو اس وحشيانہ قتل عام پر مبارکبادي دي ہے- القاعدہ نے اپنے ان بيانات ميں اتوار کي وحشيانہ دہشتگردانہ کاروائيوں کو سابق نائب صدر طارق الہاشمي کو سزائے موت سنائے جانے کا انتقام قرار ديا ہے –
ياد رہے کہ مختلف شہروں ميں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں اور حملوں ميں سو سے زائد افراد شہید اور چار سو ديگر زخمي ہوگئے – يہ بم دھماکے اور حملے تکريت ، بغداد، صدرسٹي، ناصريہ، بصرہ، موصل، سامراء اور طوز خور ماتو نامي شہروں ميں ہوئے- اس سلسلے کا آخري دھماکہ اتوار کي رات بغداد کے شمال مغرب ميں ہوا –
اتوار کو دن اور رات ميں ہونے والے يہ دہشتگردانہ حملے اور بم دھماکے معزول نائب صدر طارق الہاشمي کو دہشت گردانہ سرگرميوں ميں ملوث ہونے کے جرم ميں سزائے موت سنائے جانے کے بعد ہوئے ہيں –
علاقے کے بعض خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردانہ واقعات ميں طارق الہاشمي سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ ہے اور ان کا منصوبہ پہلے سے ہي تيار کرليا گيا تھا- ان دہشت گرد گروہوں کا مقصد طارق الہاشمي کے خلاف سنائي جانے والے سزائے موت کے حکم کے خلاف لوگوں ميں خوف وہراس پھيلانا تھا تا کہ ملک ميں امن و امان کي صورتحال کو خراب ظاہر کريں –

علاقے کے خبري ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے عوام اور حکومت کے دشمنوں کي کوشش ہے کہ ملک ميں فتنہ و فساد برپا کرکے عراق کو کئي حصوں ميں تقسيم کرديں مگر وہ ابھي تک اپني ان کوششوں ميں ناکام رہے ہيں –

معزول نائب صدر طارق الہاشمي پر دہشت گردانہ اقدامات ميں ملوث ہونے کے جرم پر غائبانہ طور پر مقدمہ چلايا گيا ہے جبکہ ان کے محافظوں نے بھي اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ طارق الہاشمي ملک ميں ہونے والے مختلف دہشت گردانہ واقعات ميں ملوث رہے ہيں –

طارق الہاشمي کے خلاف مقدمہ کي آخري سماعت اتوار کو ہوئي جس کے بعد عدالت نے انہيں اور ان کے داماد کو جو ان کے دفتر کا سربراہ بھي تھا موت کي سزاسنائي ہے –

دوسري طرف عراق کے کردستان علاقے کي پارليمنٹ ميں داخلي امور اور سلامتي کميشن نے کہا ہے کہ بعض عناصر عراق ميں قومي جماعتوں اور گروہوں کي نشست کو ناکام بنانے کي کوششوں ميں مصروف ہيں –
مذکورہ کميشن کے سربراہ اسماعيل عبداللہ نے بغداد اور ملک کے ديگر علاقوں ميں ہونےوالے حاليہ بم دھماکوں کے پيچھے کارفرما محرکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايک مقصد ملک ميں قومي گروہوں اور جماعتوں کي مشترکہ نشست کوناکام بنانا ہے –
عراقي کردستان کي علاقائي پارليمنٹ ميں سلامتي اور داخلي امور کے کميشن کے سربراہ اسماعيل عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ ملک کے سياسي عمل کو نقصان پہنچانے کي کوششوں اور دہشت گردانہ کاروائيوں کو ناکام بناديا جائے گا –

متعلقہ مضامین

Back to top button