عراق

طارق الہاشمی پر مقدمہ بغداد میں چلایا جائے گا

tariq-hashmi2عراق کی اعلی عدالتی کونسل نے کہا ہے کہ نائب صدر طارق الہاشمی پر بغداد میں ہی مقدمہ چلایا جائے گا۔
اعلی عدالتی کونسل کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طارق ہاشمی کا کیس کہیں اور منتقل نہیں کیا جائے گا اور نوافراد پر مشتمل کمیٹی ہی ان کے کیس کا بغداد میں جائزہ لے گي۔ یاد رہے عراق کی عدلیہ نے دہشتگردی میں ملوث ہونے کی بنا پر طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہيں جس کے بعد طارق ہاشمی کردستان عراق میں پناہ لے چکے ہیں۔ نوری المالکی نے کہا ہےکہ کردستان کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طارق ہاشمی کو عدالت کے حوالے کر دے۔ صدر جلال طالبانی نے یہ بھی کہا ہے کہ طارق ہاشمی کو خود کو عدالت کے حوالے کر دینا چاہیے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ دیالہ صوبے میں بیداری کونسل کے ایک رکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا ہے۔ جبکہ دہشت گردوں نے بصرہ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو بھی گولی مارکر قتل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button