عراق

منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے سرغنوں کی گرفتاری کے لۓ آپریشن

Iraq_Flagعراق کے نائب وزیر داخلہ ایدن خالد نے منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے سرغنوں کی  گرفتاری کے آپریشن کی خبر دی ہے ۔ ایدن خالد نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ عراق کی فوجداری عدالت نے عراقی وزارت داخلہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں منافقین کے دہشتگرد گروہ کے اڑتیس سرغنوں کے نام درج ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان مجرمین کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جاۓ ۔ عراق کے نائب وزیر داخلہ نے منافقین کے دہشگرد گروہ کے سرغنوں کی گرفتاری پر تاکید کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ان سرغنوں کے نام اور ان کی تصاویر عراق بھر کی پولیس کو بھیج دی گئي ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عراق کی فوجداری عدالت نے صدام کے دور حکومت میں عراقی عوام کے قتل عام کے ارتکاب کے الزام میں  مسعود رجوی اور منافقین کے دہشتگرد گروہ ایم کے او کے دوسرے سنتیس اراکین کی گرفتاری کا حکم صادر کیا تھا۔ عراقی فوجداری عدالت کے قانون کی شق نمبر بارہ کے تحت عراقی وزارت داخلہ اور انٹر پول ان افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button