عراق

زائرین حسینی پرحملے کےذمہ داربعثی عناصر، عراقی وزیرا‏عظم

shiite_iraqiprimeminister1 عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے کہاہے کہ زائرین حسینی پر دہشتگردانہ حملوں کے اصلی ذمہ داربعثی عناصر ہیں۔نوری المالکی نے سیدالشہدا امام حسین کے زائرین پر حملے کی ذمہ داری بعثیوں پرعائد کرتےہوئےکہا کہ جرائم پیشہ سفاک تکفیری، امام حسین کےچہلم کے موقع پر دنیا بھر سےعراق آنےوالے زائرین کےبارے میں عراقی عوام کے موقف کو برداشت نہيں کرپارہے ہيں۔ اسی وجہ سے وہ اس قسم کےجرائم کاارتکاب کرکے اپنے کارنامے مزیدسیاہ کررہے ہیں۔ نوری المالکی نے مزید کہا کہ عراق کےعوام بعثیوں ، تکفیریوں اوران کے حامیوں کو اس خونریزی کا ذمہ دارسمجھتے ہيں جو گمراہ کن فتوے دے رہے ہيں ، انھوں نے کہاکہ ہم  عراقی عوام ،تمام علما و دانشوروں سے اپیل کرتے ہيں کہ اس طرح گمراہ کن افکار کامقابلہ کریں جو اسلامی اتحاد اوردینی اصولوں کےخلاف ہیں۔ عراقی وزیرا‏عظم نے اسی کےساتھ مسلح افواج اورتمام سیکورٹی اداروں کوہدایت دی کہ  وہ مزید ہوشیاررہيں اورعوام کی جان کی حفاظت کےلئے مزید اقدامات کریں تاکہ عوام پوری آزادی سےاپنے مذہبی پروگرام کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button