ایران

آیت اللہ خامنہٰ ای سے مراجع عظام نے عیادت کی

maraja9رہبر انقلاب اسلامی کی مراجع تقلید، صوبوں میں ولی فقیہ کے نمائندوں اور حوزہائے علمیہ کے اساتذہ اور اعلی سول حکام نے عیادت کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تھران کے ایک اسپتال میں رہبرانقلاب

اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے داخلے کے چوتھے دن آیات عظام، نوری ہمدانی اور علوی گرگانی نے رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی اور آپ کی مکمل صحت و سلامتی کے لئے دعا کی۔ اسی طرح آیت اللہ وحید خراسانی کے نمائندے اور آیت اللہ راستی کاشانی اور کئی صوبوں میں نمائندہ ولی فقیہ اور حوزہائے علمیہ کے اساتذہ اور ملک کے اعلی سول حکام نے رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی اور آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کی۔ واضح رہے رہبرانقلاب اسلامی کو پروسٹیٹ کا عارضہ لاحق تھا جس کی وجہ سے پیر سے آپ تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں آپ کا ایک معمولی آپریشن ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button