ایران

رہبر انقلاب اسلامی کا آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل

rehbar ali khamnaiرہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آپریشن کے لئے اسپتال جاتے ہوئے مرکزی خبررساں شعبہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: میرا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لئے میں اسپتال جارہا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: البتہ اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ، لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ لوگ دعا نہ کریں، یہ ایک مختصر اور معمولی آپریشن ہے اور اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی کا لطف و کرم شامل ہوگا اور انشاء اللہ، تمام کام اچھی طرح انجام پذیر ہوں گے۔

واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی پروسٹاٹ بیماری کی وجہ سے آج صبح (بروز پیر) تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کا آپریشن کیا گیا جو الحمد للہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی

متعلقہ مضامین

Back to top button