ایران

داعش کے ساتھ مقابلے میں امریکہ کے ساتھ اتحاد نہیں ہے

wilayatiاسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل میں اسٹراٹیجیک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مقابلے کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کے اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔ ڈاکٹر علی

اکبر ولایتی نے العالم کے ساتھ گفتگو میں داعش کے ساتھ مقابلے کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان اتحاد کی تشکیل کے امکان کے بارے میں کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مقابلے کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی قسم کا بھی تعاون نہ رہا ہے اور نہ رہے گا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ممکن ہے، دہشتگرد گروہوں کے مقابلے میں ایران اور امریکہ کے درمیان اتفاقی طور پر بعض مشترکہ اہداف وجود میں آجائیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ داعش کے مقابلے کے لئے ایران اور امریکہ کے درمیان پہلے سے کوئی اتفاق رائے پایا جارہا ہے اور پہلے سے کوئی فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے اکثر عناصر کا تعلق امریکہ اور یورپ سے ہے کہا کہ ایران، داعش کو ایک انتہاپسند اور اغیار کا آلہ کار گروہ سمجھتا ہے، جسے امریکہ نے بلیک واٹر کی مانند تشکیل دیا ہے جو پیسے لیکر لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button