ایران

انقلابی مواقف اور جذبات کا تحفظ کیا جائے: رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

rehbar12رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو خدا کی مرضی حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ انقلابی مواقف اور جذبات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج ہفتہ حکومت کی مناسبت سے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ رہبرانقلاب اسلامی نے سابق صدر محمد علی رجائي اور سابق وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انقلابی راہ پر قائم رہنا ، انقلابی جذبات کی برقراری اور خدا کی مرضی کا حصول ان دو بزرگ شہیدوں کی اہم ترین خصوصیات تھیں۔ آپ نے گيارھویں حکومت کی ایک سالہ کارکردگي پر صدر کا شکریہ ادا کیا، آپ نےفرمایا کہ عوام کو حکومت کی کارکردگي سے آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام انجام شدہ اقدامات سے آگہی حاصل کرکے حکومت کے آئندہ کے منصوبوں سے بھی مطلع ہوسکیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فتنے اور فتنہ پھیلانے کو اہم ترین مسائل اور ریڈی لائينوں میں قراردیا اور فرمایا کہ کابینہ کے ارکان جس طرح سے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر فتنوں سے دور رہنے کا عھد کیا تھا اس پر قائم رہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ ایک برس میں علاقائي اور عالمی مسائل کے تعلق سے حکومت کے صریح اور ٹھوس مواقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطین، صیہونی حکومت، غزہ ، شام عراق اور تکفیری دھڑوں نیز امریکہ کی مداخلتوں کے بارے میں صریح اور شفاف مواقف اپنانا اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں ہے اور سفارتی اور مذاکرات سے بھی کسی طرح کا تضاد نہیں رکھتے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ این ے فرمایا کہ ان مسائل کے بارے میں شفاف اور صریحی مواقف قوموں کے نزدیک اسلامی جمہوری نظام کی حیثیت اور اسکی اسٹراٹیجی کا تحفظ کریں گے۔ آپ نے استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درامد کو ملک میں پیداوار بڑھانے کی غرض سے داخلی توانائیوں کو مہمیز کرنے کے لئے اہم قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button