ایران

اسرائیل کے ڈرون طیارے کی سرنگونی، ایران کی دفا‏عی طاقت کا مظہر

hussain dekanاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے نے ثابت کردیا کہ تھران کسی بھی حملے کا دندان شکن جواب دینے کی بھر صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صہیونی حکومت کے ڈرون طیارے کی سرنگونی کے بارے میں کہا کہ ایران کے مرکز میں اس ڈرون طیارے کی موجودگی، صہیونی حکومت کے ناپاک عزائم کی غمّاز ہے۔ جنرل دہقان نے وضاحت کی کہ اسرائیل اور امریکہ، اپنے اہداف کو معیّن کرنے کے خواہشمند رہیں ہیں اور اسرائيل کے جاسوس طیارے کو، اطلاعات و معلومات حاصل کرنے، تصاویر اتارنے، گفتگو سننے اور مواصلاتی جاسوسی کے لئے ایران کی فضائی حدود میں بھیجا گیا تھا۔ ایران کے وزیر دفاع نے تاکید کی کہ تھران نے ہمیشہ واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حملے کا دندان شکن جواب دے گا اور اسرائيل کے ڈرون طیارے کی سرنگونی نے ایران کے دفاع کے استحکام کو ثابت کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے گذشتہ روز ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں آیا ہےکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کی شناخت کے بعد اسے میزائل کے ذریعے مار گرایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button