ایران
ایران کا پارلیمانی وفد شام میں
اسلامی جمہوریہ ایران کا پارلیمانی وفد شام کے شہر حلب پہنچ چکا ہے۔ ایران کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ شام کے حقیقی دوست ملکوں کے نمائندے بھی ہیں۔ ایران اور شام کے دوست چھے ملکوں کے وفود کا یہ دورہ شام کی پارلیمنٹ کی سرکاری دعوت پر انجام پارہا ہے۔ اس سے قبل ایک اور پارلیمانی وفد علاء الدین بروجری کی سربراہی میں شام پہنچا ہے جو شام کے صدارتی انتخابات پر نگرانی کرے گا۔ علاءالدین بروجردی مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ہیں۔ علاءالدین بروجردی کا وفد گذشتہ شب دمشق پہنچا تھا۔ ایرانی وفد کے ہمراہ یوگانڈا، زمبابوے، بولیویا، ونزوئيلا، اور تاجیکستان کے وفود بھی حلب گئے ہیں۔