یورپ ،امریکہ کے دھوکے میں آگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف بریگیڈیئرجنرل حسن فیروزآبادی نے کہا ہے کہ یوکرین کے مسئلے میں یورپ امریکہ کے دھوکے میں آگيا۔
تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل فیروزآبادی نے جمعہ کو تہران میں یوکرین کے حالات اور روس کےخلاف پابندیاں عائد کرنے کےلئے امریکہ ویورپ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی، یوکرین کے مسئلے میں بھی اور اقصتادی مسئلے میں بھی امریکہ کے دھوکے میں آگئے ہیں ۔
جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ روس کے خلاف امریکہ و یورپ کی پابندی میں اصلی شکست یورپ کی ہوئي ہے اور بعض یورپی حکام نے خود کو امریکہ کے ہاتھ بیچ دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف آرمی اسٹاف بریگیڈیئرجنرل فیروزآبادی نے مصر کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مصری مسلمان جن کے انقلاب اور جد وجہد کی تاریخ عرب ممالک کے لئے مشعل راہ رہی ہے ، افسوس کہ اپنے دشمنوں کےزيرعتاب ہیں۔