ایران

صیہونی حکومت جارحانہ خصلت سے باز آجائے، ایران

ghulam hussan iranاقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علام حسین دہقانی نےکہا ہے کہ صیہونی حکومت، کسی بھی طرح کے بین الاقوامی قوانین و اصول کی پابند نہيں ہے۔غلام حسین دہقانی نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے اقدامات سے نمٹنے میں اقوام متحدہ کے دفاعی موقف پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے ممالک کا مطالبہ ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کےلئے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لائی جائے۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے مزيد کہا کہ صیہونی حکومت کا، اپنی پالیسیوں اور غیرقانونی اقدامات سے کالونیوں کی تعمیر، فلسطینیوں کی زمینوں پرغاصبانہ قبضے، حائل دیوار کی تعمیر، مکانات کے انہدام، فلسطینیوں کو جلاوطن کرنے، عام شہریوں کے قتل اورلوٹ مار پرمبنی فوجی کاروائیوں، مذہبی انتہاپسندی اور غزہ پٹی کےمحاصرے کا سلسلہ جاری ہے۔ غلام حسین دہقان نے ایران کو عالمی امن کے لئے خطرہ قرار دینے پرمبنی صیہونی حکومت کے نمائندے کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے نمائندے کے الزامات اور بے بنیاد بیانات کا مقصد، فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کےحملوں، ظلم و جور، پرتشدد کاروائیوں اور نسلی امتیازی پالیسیوں سے عالمی رائے عامہ کوگمراہ کرنا ہے اور یہ اس کی معمول کی روش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button