ایران
آیت اللہ خامنہٰ ای کے بیانات پر مشتمل کتاب کی رونمائی
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کےگذشتہ 24 برسوں کے دوران عید نوروز کے ایام میں بیانات پر مبنی کتاب "حیات طیبہ” کی رونمائی ہوگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کےشعبہ تعلقات عامہ کے سیکریٹری حجۃ السلام و المسلمین "سید جلال حسینی” نے آج کتاب "حیات طیبہ” کی تقریب رونمائی کے موقع پر کہا کہ یہ کتاب نوروز کے ایام میں حرم مطہرحضرت امام رضا علیہ السلام میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خطبات پر مبنی ہے۔ حجۃ السلام و المسلمین "سید جلال حسینی” نے مزید کہا یہ کتاب ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کی گئی ہے اور زائرین ثامن الحجج حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیھم السلام میں مفت تقسیم کی جائینگی۔