ایران

ایرانی قوم دشمن پر کبھی اعتماد نہیں کر سکتی: کمانڈر صالحی

salheرپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی جنرل عطاءاللہ صالحی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے کھبی بھی دشمن پر بھروسہ نہیں کیاہے اور ناہی کبھی ایسا کرے گی کیونکہ دشمن کھبی دوست نہیں بن سکتا۔

ایرانی فوج میں علماء کے ساتھ ملاقات میں صالحی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانےکیلئے فوج ہمیشہ اپنی چوکسی برقرار رکھے گی اور اسلامی انقلاب کے نظریات کو کبھی بھی ترک نہیں کرے گی۔

صالحی نے کہا کہ استکباری طاقتیں ہمیشہ پہلے سے مقرر کردہ منصوبوں پر عمل کرتے آرہی ہیں اور اس وقت یہی طاقتیں ایرانی قوم کے دوست کے طور پر اپنے آپ کو پیش کررہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو دشمن پر اعتماد نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button