ایران

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا صوبے خوزستان کا دورہ

rohani carصدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج جنوبی صوبے خوزستان میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں جینوا معاہدے پر عمل درآمد ہونا شروع ہوجائےگا اور یہ معاہدے ایران کے ا یٹمی حقوق تسلیم کرنے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں ہٹائے جانے کے معنی میں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام ممالک سے تعمیری تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وعدہ کرتی ہے کہ وہ ملت ایران کے مفادات کا نہایت اچھے طریقے سے تحفظ کرے گي اور اسی اساس پر دنیا کے ساتھ تعلقات قائم کرے گي۔ صدر ایران جناب حسن روحانی نے خرمشہر اور آبادان کو استقامت کی علامت قراردیا۔ انہوں نے صوبہ خوزستان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر آبادان اور خرمشہر کو آزاد علاقے میں تبدیل کردیا جائےگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اپنی کابینہ کے ہمراہ صوبہ خوزستان کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button