ایران

ایران کا دوسری بار خلا میں بندر بھیجنے کا کامیاب تجربہ

monkyہفتے کے روز ایرانی ساننسدانوں نے نامعلوم مقام سے کاوشگر راکٹ کے ذریعے فرگام نامی بندر کو خلامیں بھیجا جس میں پہلی مرتبہ مائع ایندھن کا استعمال کیا گیا۔ راکٹ نے زمین سے 120 کلومیٹر کی دوری کا سفر طے کیا جس کے بعد راکٹ کو زندہ بندر کے ساتھ زمین پر اتر لیا گیا۔ خلائی سفر کے دوران ایرانی سائنسدانوں نے بائیو کیپسول میں ہوا اور گیس کے دباؤ کے باعث بندر کی آواز، نبض، دل کی دھڑکن کو مانیٹر کیا۔ کاوشگرراکٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور اسے کامیابی سے زمین پر اتار لینا خلا میں انسان کو بھیجنے کے ہدف سے ایران کی ایک بڑی کامیابی شمار ہوتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے دو ہزار نو میں اپنا پہلا سٹیلائيٹ خلا میں بھیجا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button