ایران

اسرائیل کیساتھ مذاکرات نہیں کرینگے،ایٹمی پروگرام جاری رہے گا، حجت الاسلام ایو ترابی

abu trabاسلامی جمہوری ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ طے شدہ شرائط کے مطابق ہی مکمل کیا جانا چاہیے۔ سرحدی امور سمیت دیگر ایشوز پر پاک ایران سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ امریکہ نے داخلی دباؤ پر ایران کے ساتھ مذاکرات کئے۔
جنیوا معاہدہ ایرانی شرائط پر طے پایا۔ اسلامی جمہوری ایران نے اعلان کر رکھا ہے کہ جو کچھ بھی ہو اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔ گذشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں چھٹی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی مجلس شوریٰ اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر ابوترابی فرد نے کہا کہ اسرائیلی غاصب حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بار بار اسرار پر ہم نے مذاکرات کئے۔ امریکہ نے یورینیم کی افزودگی کا حق تسلیم کر لیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button