شام کے مسئلے کے سیاسی حل پر لاریجانی کی تاکید
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جنیوا میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پارلیمانی اجلاس کے موقع پر شام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس نکتے پر تاکید کے ساتھ کہ حالیہ واقعات میں شام، مظلوم واقع ہوا ہے، کہا ہے کہ شام کے پارلیمانی وفد کو چاہیئے کہ مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرکے پوری دنیا کو اپنے ملک میں دہشتگردوں کے المناک واقعات سے روشناس کرائے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شام کی صورت حال میں اب استحکام آتاجارہا ہے۔ اس ملاقات میں شام کے پارلیمانی وفد نے بھی اپنے ملک میں دہشتگردوں کی ناکامی کو شامی عوام کے اتحاد اور ان کی مزاحمت کا مرہون مّنت قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ اتنی وسیع بیرونی حمایت کے باوجود شام میں دہشتگرد، اپنی مرضی کا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔