ایران
شام پر حملے کے نتائج کا ذکر ممکن نہیںڈاکٹر علی لاریجانی
انہوں نے کہا امریکا جو شام پر جنگ کا ڈھول بجا رہا ہے وہ کوئی معمولی قدم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کی آگ بھڑکانے والوں کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اس میں کتنے لوگ مارے جائیں گے اور کہاں تک اس کی آگ پھیلے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے خلاف کسی بھی فوجی کاروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک میں بندوقوں کی نوک پر سیاسی اصلاحات نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے ایک بار پھر بحران شام کے سیاسی طریقے سے حل پر ایران کے موقف پر تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ اور دہشتگرد، جمہوریت کا قیام نہيں کر سکتے۔