ایران

ایران اور چین کی سیکورٹی تعاون کے فروغ پر تاکید

iran chinaاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی میں سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے آج بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی میں سیاسی و قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ مینگ جیان ژو کے ساتھ ملاقات میں مشترکہ داخلی اور بین الاقوامی سیکورٹی کے شعبے میں میں دونوں ملکوں کے مواقف کو بیان کیا ۔ مصطفی محمد نجار نے امید ظاہر کی کہ ایران اور چین مغربی اور مشرقی ایشیاء میں دو اہم اور اثرگذار ملکوں کے عنوان سے علاقائی اور بین الاقوامی سیکورٹی کی تقویت کے دائرے میں اپنے اپنے تجربات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔چین کی کمیونسٹ پارٹی میں سیاسی اور قانونی امور کا کمیشن کہ جو اس ملک کا اعلی ترین سیکورٹی ادارہ شمار ہوتا ہے کے سربراہ مینگ جیان ژو نے بھی ایران و چین کے درمیان تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط تھران اور بیجنگ کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button