ایران

شیعہ و سنّی علما کی جانب سے مصرمیں اہل تشیع کے قتل کی مذمت

sistanایرانشہر سے رپورٹ کے مطابق آج اس شہر کے شیعہ و سنّی علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلاب اور تاجروں نے مصرمیں سلفی اور تکفیری گروہوں کے افراد کے ہاتھوں اس ملک کے اہل تشیع کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایرانشہر کے اہل سنّت امام جمعہ مولوی عبدالصمد کریم زئی اور اس شہر کے ایک اور عالم دین مولوی عبدالصمد دامنی نے اپنے علیحیدہ علیحیدہ بیانات میں مصر میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایرانشہرکے شیعہ علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلاب اور اس شہر کی تاجر برادری اور مختلف اداروں دفاتر نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں مصر میں تکفیریوں کے ہاتھوں مسلمانوں خاصطور پر شیعوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے جرائم کو روکنے میں بین الاقوامی اداروں کی فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ، اس بیان میں مزید آیا ہے وہ افراد کہ جن کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں ان کا اسلام و انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button