ایران
ایرانی عوام انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے امریکی سازشوں کو نا کام بنا دیں گے آیت اللہ سید علی خامنہ ای
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ سازشوں کے باوجود ایرانی عوام انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے امریکی سازشوں کو نا کام بنا دیں گے۔
رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت۔۔۔العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران میں امام حسین(ع) یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے منعقد ہونے والے میثاق پاسداری کے موقع پر اپنے خطاب میں ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام اس کوشش میں ھیں کہ ایرانی عوام کو انتخابات کے حوالے سے مایوس کریں اس لئے کہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت ان کے نقصان میں ہے۔
ولی امر مسلمین نے فرمایا کہ امریکہ سازشوں کے باوجود ایرانی عوام انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے امریکی سازشوں کو نا کام بنا دیں گے۔