ایران

تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے سامنے علامتی دھرنا

protest iranایران میں مقیم پاکستانی شہریوں اور طالبعلموں نے پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے آج دھرنا دیا۔
ایک ایسے وقت جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ میں چند روز کے صبر آزما دھرنے کے بعد 100 سے زائد معصوم اور بے گناہ شہریوں کی تدفین عمل میں لائی جا رہی ہے بیرون ملک مقیم دیگر پاکستانی کمیونیٹی نے دیگر ملکوں کی مانند آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے سامنے علامتی دھرنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق اس دھرنے میں بڑی تعداد میں پاکستانی طالبعلم اور ایران میں مقیم عام پاکستانی شہری شریک ہیں۔ منتظیمن کا کہنا ہے کہ اس اجتماع کا مقصد شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دہشتگردوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف اپنی نفرت اور غم و غصے کا اظہار کرنا ہے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے اس احتجاجی دھرنے سے متعلق تفصیلی خبر کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ برطانیہ فرانس اور کینڈا اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی اور مختلف این جی اوز کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف گذشتہ چند رو سے پاکستانی ایمبیسیز کے سامنے احتجاجی اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button