ایران

ایرانی قوم کے دشمن ہمیشہ ذلیل و خوار ہیں :ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے ایرانی قوم کے مقابلے میں ہمیشہ شکست کھائی ہے ۔
صدر مملکت نے ۳۱ جنوری ۲۰۱۳ بروز جمعرات جنوب مغربی ایران کے شہر آبادان میں پٹرول آئل ریفائنری کے تکمیلی مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ ذلیل وخواروں میں شمار ہوتا رہے گا ۔
جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کی مختلف قسم کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوان سائنسدانوں نے اپنی انتھک کوششوں کی بدولت دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا ہے ۔ انھوں نے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب نور کا ایک ایسا دھماکہ تھا کہ جس نے عالم بشریت میں انسانوں کو سامراجیوں کے مقابلے میں ایک نئی راہ دکھائی ہے ۔ صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی تاریخ ایران آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس آمد سے ہی ایرانی قوم کی تاریخ اور تقدیر تبدیل ہوئی ہے ۔ انھوں نے علاقائی و عالمی سطح پر قوموں کی بیداری کی تحریک کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یہ تحریک بذات خود سامراجیوں کی شکست کا اعلان ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ عشرۂ فجر کے آج پہلے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے جنوب مغربی ایران کے شہر آبادان میں پٹرول آئل ریفائنری کے تکمیلی مرحلے کا افتتاح کیا جس سے ایران، جٹ طیاروں کا ایندھن برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button