ایران
بسیج عدل و انصاف کا علمبردار;صدراحمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے رضا کار فورس "بسیج” کو عدل و انصاف کا علمبردار قرار دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج "بسیج” کے اراکین کے اجتماع سے خطاب میں اس فورس کے اراکین کو عدل و انصاف کا عملبردار اور دنیا کی تمام اقوام کے لئے آزادی اور سعادت کی مشعل راہ قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ بسیجی ثقافت کا سرچشمہ، عاشورا اور واقعہ کربلا ہے اور آج بسیجی دنیا میں عدل و انصاف کے علمبردار اور اقوام کی سعادت اور آزادی کی راہ کی طرف ہدایت کرنے والے ہیں۔
صدر مملکت احمدی نژاد نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج بسیجی، رہبر انقلاب اسلامی کی مدد و حمایت سے دنیا میں عدل و انصاف کے فروغ کے عزم اور انصاف پسندی ، آگاہی اور آزادی کے نمونۂ عمل میں تبدیل ہوگئے ہیں کہا کہ بسیج ظاہر پرستی اور خود خواہی کو ترک کرنے کا نام ہے۔