ایران

تہران: حرم حضرت عبدالعظیم الحسنی (ع) میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد

iran azadriعشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت عبدالعظیم الحسنی علیہ السلام میں عزاداری کے پروگرام منعقد ہو رہے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق عزاداری کے یہ پروگرام یکم محرم الحرام سے ۱۵محرم الحرام تک نماز مغرب وعشاء کے بعد ری شہر کے ایک بڑے ہال میں منعقد ہو رہے ہیں اور حجۃ الاسلام والمسلمین کاردان پہلی دس راتوں اور حجۃ الاسلام والمسلمین خسروی آخری پانچ راتوں کو خطاب کرتے ہوئے واقعہ عاشورا اور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اوران کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ذاکرین اہل بیت علیہم السلام اصغر حیدری اور مجتبی باقری مصائب حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کریں گے اور مرثیہ خوانی کریں گے۔
کتب میں ملتا ہے کہ عطارقمی نے روایت کی ہے کہ ری شہر کے ایک شخص نے کہا کہ میں حضرت ابوالحسن عسکری امام ہادی علیہ السلام کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کہاں تھے ؟ میں نے عرض کیا میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے گیا ہوا تھا۔ امام ہادی علیہ السلام نے فرمایا آگاہ رہو اگرتم عبدالعظیم علیہ السلام کی قبر کہ جو تمہارے نزدیک ہے کی زیارت کرتے تویہ ایسے ہی ہے کہ جیسے امام حسین بن علی علیہما السلام کی زیارت کی ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button