ایران

شمالی خراسان کے اہلسنت بڑے شوق و جذبات کے ساتھ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا استقبال کرنے میں بے تاب

rehbar muzam syed ali khamnایران کے معروف اہلسنت عالم دین اور جرگلان کے امام جمعہ نے کہا:شمالی خراسان کے اہلسنت بڑے شوق اور جذبات کے ساتھ مقام معظم رہبری حضرت امام خامنہ ای کا تاریخی استقبال کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔
خبررساں ادارے (تنا) کے بجنورد بیورو کے مراسلے کے مطابق ایران کے معروف اہلسنت عالم دین اور جرگلان کے امام جمعہ "آخوند رحیم بردی صمدی” نے تقریب نیوز کے صحافی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا:ہمیں بڑی خوشی ہے کہ ایک طویل انتظار کے بعد مقام معظم رہبری حضرت امام خامنہ ای ہمارے علاقے میں تشریف لاکر ہمیں اپنی زیارت سے شرفیاب کرنے جارہے ہیں۔

آخوند صمدی نے مقام ولایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہلسنت کا ماننا ہے کہ اولی الامر کی اطاعت کرنا واجب ہے اور اسوقت اولی الامر مقام معظم رہبری حضرت امام خامنہ ای ہیں اور ہم انکی اطاعت اپنے لئے فرض سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا:ہم خدا کے شکرگزار ہیں کہ ایسے الہی رہنما کی ولایت اور رہبری میں زندگی گذارتے ہیں اور ہمیشہ نمازوں میں آپ کی سلامتی اور توفیقات کیلئے دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ: اس بدھوار کو اپنے قائد کے استقبال میں اس ریاست کے شیعہ اور سنی اتحاد اور یکجہتی کا عظیم مظاہرہ کریں گے۔

جرگلان کے امام جمعہ نے قائد انقلاب کی شمالی خراسان تشریف آوری کو اس علاقے کیلئےبہت ہی خاص توصیف کرتے ہوئے کہا:قائد انقلاب کا اس ریاست کا سفر کرنے سے یہاں کی ساری پسماندگی دور ہو جائے گی۔

آخوند صمدی نے قائد انقلاب کے شمالی خراسان سفر کرنے کے حوالے سے عوام میں زبردست خوشی کا ذکر کرتے ہوئے مذید کہا: جوانوں نے تو ابھی سے گلی کوچوں اور مسجدوں کی صاف صفائی شروع کی ہے اور کہتے ہیں کہ اگر خود امام تشریف نہ لا سکیں انکے نمایندے تو ضرور آئيں گے۔

ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای شمالی خراسان کے بجنورد شہر میں تین دن قیام پذیر ہونگے یہاں عوام کے علاوہ علماء،دانشور ،طلاب وغیرہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔

شمالی خراسان کیلئے امام خامنہ ای کے سفر کی تاریخ بدھوار۱۰اکتوبر کو اعلان ہوا ہے اور آپ سفر کے دوران بجنورد،شیروان اور اسفراین شہروں میں قیام کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی خراسان کی کل آبادی ۸۶۷۰۰۰ ہے جن میں ۱۰ فیصد اہلسنت ترکمن ہیں جو کہ شمالی علاقوں بجنورد،مانہ اور سملقان میں آباد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button