ایران

شام کے خلاف دباؤ کا مقصد صیہونی حکومت کا تحفظ آیت اللہ احمد جنتی

ayatulla janatiتہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے شام کے خلاف یورپ اور علاقے کے بعض ممالک کی سازشوں اور دباؤ کا سبب صیہونی حکومت کے تحفظ اور شام کی جانب سے فلسطینی استقامت کی حمایت کو قرار دیا ہے۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران شام کے حالات خراب کرنے پر مبنی یورپ اور خطےکےبعض ممالک کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف صف آرائی کرنے والے اس ملک کے دشمنوں کا اصل مقصد زوال کے شکار اسرائیل کو نجات دینا اور شام کی جانب سے فلسطینی استقامت کو مدد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

آیت اللہ جنتی نے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت کو غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، سعودی عرب ، قطر اور ترکی کو شام کے امور میں مداخلت اور اس ملک کے خلاف اپنے مخاصمانہ موقف سے دستبردار ہوجانا چاہۓ۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے ملت ایران کے خلاف یورپ کی پابندیوں کے نتیجے میں ڈالے جانے والے دباؤ کو بے سود قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کو ان سخت حالات کا بخوبی ادراک ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح اپنی بے مثال استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ مشکلات اور چیلنجز پرقابو پا لے گی۔

خطیب نماز جمعہ تہران نے حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے مبارکباد بھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button