ایران

اسلامي ممالک ميانمارکےمسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے ميں ٹھوس اقدام کريں

gulpeganiايران کے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي صافي گلپائگاني نے اسلامي ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ميانمار ميں مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کے لئے ٹھوس اقدام کريں

آيت اللہ صافي گلپائگاني نے ميانمار ميں مسلمانوں کے بہيمانہ قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي ملکوں کو چاہئے کہ وہ ان وحشيانہ اقدامات کو روکوانے کے لئے فوري طور پر ٹھوس فيصلے کريں –
آيت اللہ صافي گلپائگاني نے ساتھ ہي ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلے ميں مغربي ملکوں اور انساني حقوق کے دعويدار اداروں کي مجرمانہ خاموشي کي بھي سخت الفاظ ميں مذمت کي –
اس سے قبل قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بھي ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے فرمايا تھا کہ يہ واقعہ مغربي ملکوں کے دعوؤں کے جھوٹے ہونے کا ايک اور ثبوت ہے –
پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر لاريجاني نے بھي اقوام متحدہ سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکوانے کے لئے وہاں امن محافظ فوج روانہ کرے –
واضح رہے کہ ميانمار کے مغربي علاقوں ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند بودھسٹوں اور پوليس کے وحشيانہ حملوں ميں مسلمانوں کا بڑے پيمانے پر قتل عام جاري ہے جس ميں اب تک دوہزار سے زائد برمي مسلمان مارے جاچکے ہيں جن ميں خواتين اور بچے بھي بڑي تعداد ميں شامل ہيں نسلي صفائي کي اس بي رحمانہ کاروائي ميں نوے ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button