ایران

دشمن کو ایرانی عوام اور حکام کی صحیح شناخت نہیں رہبر سید علی خامنہای

rehbar syed ali-khamnaiرہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقننہ ، مجریہ اور عدلیہ کے ادارے اسلام ، ملت اور ایران کی خود مختاری کے لئے ایک مشترکہ دفاعی محاذ پر ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج عدلیہ کے سربراہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات میں شہید آیت اللہ بہشتی اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے موجودہ حالات میں تمام اداروں ، خاص طور سے ، مقننہ ، مجریہ اور عدلیہ کے درمیان تعاون کو ضروری قرار دیا اور فرمایا کہ آج دنیا کی تسلط پسند طاقتوں نے اپنی تمام تر طاقت اس بات پر مرکوز کر رکھی ہے کہ شاید اسلامی جمہوری نظام اور اس کی عظیم تحریک کو ، جو عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے ، نقصان پہنچا سکیں۔آپ نے عالم اسلام میں جاری بیداری کی لہر اور عالم اسلام کی رائے عامہ میں اسلامی امنگوں کی طرف روز افزوں عوامی جوش و ولولہ کو ایرانی تحریک کا نتیجہ قرار دیا اور فرمایا کہ اسلامی نظام کی ہرعلمی ترقی و پیش رفت ، پرشکوہ انتخابات اور سامراجی طاقتوں کے مقابل ایران کی استقامت جیسی عظیم عوامی تحریک یہ سب اسلام کی بنیاد پر آزادی و خود مختاری کے حصول کی خاطر قوموں کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہیں اسی وجہ سے تسلط پسند طاقتوں نے اپنی تمام طاقت کو ملت ایران کے خلاف مرکوز کردیا ہے تاکہ اس طرح شاید اس اصل مرکز کو نقصان پہنچا سکیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے خلاف ، خاص طور سے ، انسانی حقوق اور ایٹمی توانائي کے بارے میں ہونے والے مختلف پروپیگنڈوں کو اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا اور فرمایا کہ یہی تسلط پسند طاقتیں ، جو خود کو عالمی برادری کہلواتی ہیں ، اسلامی جمہوریہ ایران کو عوام کی مدد و پشت پناہی سے محروم کرنے کی درپے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے ان سازشوں کے سلسلے میں فرمایا کہ سامراجی طاقتوں کی طرف سےپابندیاں عائد کرنے کا اصل ہدف ایرانی عوام ہیں تا کہ اس طرح کے دباؤ کی وجہ سے عوام اسلامی نظام سے بیزار ہوکر اس سے الگ ہوجائيں لیکن اللہ کے فضل سے اس سازش میں بھی ان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ ان کو ابھی تک ایرانی عوام اور حکام کی صحیح شناخت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے محاصرے کے لئے امریکہ کی وسیع کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ آج خود سنگين اور ناقابل حل مشکلات کے محاصرے میں ہیں جبکہ اللہ کے لطف و کرم سے ایران کے پاس ضرورت کے تمام وسائل موجود ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button