ایران

عراقی عوام کامستقبل روشن رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای

rehرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقے اورعالم عرب میں عراق کی بڑھتی ہوئی طاقت کواسلامی جمہوریہ ایران کےلئے بےپناہ خوشی کاباعث قراردیاہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے آج عراق کےوزیرا‏عظم نوری مالکی اوران کےہمراہ وفد سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ پورےعراق میں تعمیر نو کی تحریک،

ترقیاتی منصوبوں بالخصوص مسلسل علمی جدوجہد کےذریعے عراق کی طاقت بڑھانےکی کوشش ، عراقی حکومت اورقوم کی پوزیشن اورکامیابی کودوگناکردےگی۔
آپ نےاس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہ گذشتہ مہینوں میں رونما ہونےوالےبعض واقعات علاقے اوردنیائےاسلام اوردنیائےعرب میں عراقی حکومت اورقوم کی طاقت کامظہر رہے ہيں فرمایاکہ عراق سےامریکی فوجیوں کاانخلاء ایک نہایت اہم واقعہ اور بہت بڑی کامیابی ہے جو حکومت کی استقامت اورعراق میں قومی عزم کے مظاہرہ سےممکن ہوئی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نےعراق میں عرب لیگ کےسربراہی اجلاس کےانعقاد کو عراقی اقتدار کاایک نمونہ قراردیااورفرمایاکہ بعض فریقوں نےعراق کودنیا‏ئے عرب سےباہرکرنےکی بہت کوشش کی لیکن بغداد میں عرب لیگ کےسربراہی اجلاس کےانعقاد سے عراق اس وقت عرب لیگ کاسربراہ بن چکا ہے اورعراقی وزیراعظم عرب لیگ کےصدر ہیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے علمی تحریک کےسلسلےمیں ایران کےکامیاب تجربے اوراس کےناقابل تصور نتائج کی جانب اشارہ کرتےہوئے فرمایاکہ عراق میں علمی تحریک کاآغاز ہوناچاہئے جو دنیائےعرب کی علمی توانائیوں کامرکز ہے اوردانشوروں اوریونیورسٹی اساتذہ کو علمی جہاد کی جانب آگےبڑھاناچاہئے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے تاکیدفرمائی کہ عراقی عوام کامستقبل موجودہ حالات سےزیادہ روشن ہوگا۔
اس موقع پر عراقی وزیرا‏عظم نوری مالکی نے رہبرانقلاب اسلامی سےملاقات پربےپناہ خوشی کااظہارکرتےہوئے تہران میں اپنےمذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ اللہ کےکرم سےمختلف میدانوں میں ایران اورعراق کےتعلقات میں فروغ آیا ہےاوردونوں ملکوں کےمختلف صنعتی اورتجارتی وفود کی مسلسل آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تجارتی وفود باہمی صلاح ومشورے بھی کرتےرہتےہيں

متعلقہ مضامین

Back to top button