ایران

رہبر معظم کا حرم امام رضا ع میں عوام سے خطاب

shiitenews rehabr ali khamnرہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید نوروز، نئے ہجری شمسی سال اور بہار کے پہلے شاداب و پرطراوت دن کے موقع پر حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے حرم مبارک میں زائرین کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں سال 1390 میں دشمن کی طرف سے

ایرانی قوم کے خلاف سیاسی ، اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی رجز خوانی کے مقابلے میں ایرانی عوام کی گوناگوں کامیابیوں کی تشریح اور ایرانی قوم کی طرف سےتیل کے ذخائر و وسائل کی غیرتمندانہ حفاظت کو اسلامی نظام کے ساتھ عالمی منہ زور طاقتوں کی خصومت اور دشمنی کا اصلی سبب قراردیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شیر کی مانند ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حرم رضوی کے زائرین کے عظيم اور شاندار اجتماع سے خطاب میں تمام ایرانیوں کو ایک بار پھر عید نوروز کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور سال 1390 ہجری شمسی میں ایرانی قوم کے دشمنوں کے منصوبوں ، کوششوں اور ایرانی قوم کے قوی ، مضبوط اور مستحکم نقاط کا جائزہ لیا تاکہ ایرانیوں اور ان کے دشمنوں کے درمیان مقابلہ میں ایرانی عوام کی پوزيشن مزید واضح ہوجائے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ اور دیگر دشمنوں کی سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور فوجی رجز خوانی، پروپیگنڈےاور فوجی یلغار کی دھمکیوں کا اصلی مقصد، ایرانی قوم کو پیشرفت سے روکنا، مایوس و ناامید بنانا اور مرعوب کرنا قراردیتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں نے سنہ 1390 ہجری شمسی میں اپنی تمام توانائیوں کو استعمال کیا تاکہ وہ ایرانی قوم کو یہ باور کرا سکیں کہ ایران کی زندہ ، شاداب اور بانشاط قوم پیشرفت نہیں کرسکتی، لیکن ایرانی قوم نے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات کی بدولت پوری دنیا اور اغیار کو متعدد بار یہ باور کرا دیا ہے کہ ایرانی قوم دشمنوں کی مرضی کے برخلاف پیشرفت حاصل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے قوی نقاط کو اس کے ضعیف و کمزور نقاط سے کہیں زيادہ قرار دیا اور عوام و حکام کے درمیان قابل تحسین تعاون و ہمراہی کو سنہ 1390 ہجری شمسی میں قابل توجہ اقتصادی نتائج کا حامل قرا دیا اور سبسڈی بامقصد بنانے کے عمل کوحکام اور عوام کے باہمی تعاون کا شاندار مظہر قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سبسڈی کو بامقصد بنانے کے سلسلے میں تمام اقتصادی ماہرین کے مشترکہ نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سنہ 1390 ہجری شمسی میں حکومت اور پارلیمنٹ نے اقتصادی پابندیوں ، پیچيدہ اور دشوار شرائط کے باوجود عوام کے تعاون اور ہمدلی کے ذریعہ اس عظیم کام کے اہم مراحل کو آگے بڑھایا البتہ یہ کام ابھی تمام نہیں ہوا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےسبسڈی کی منصفانہ تقسیم، اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود میں بہتری کو سبسڈي بامقصد بنانے کے منجملہ نتائج قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ناقص پیداوار میں جزوی اصلاح اور مصرف کو متوازن بنانے کی سمت حرکت سبسڈی بامقصد بنانے کے دیگر اہداف تھے جو گذشتہ برس عوام اور حکام کی ہمت سے پیداوار کے شعبے میں حاصل ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button