ایران

آیت اللہ جنتی: انتخابات میں شرکت،امریکہ کے منہ پر طمانچہ

shiitenews ayatullajanatiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ احمد جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔
آیت اللہ جنتی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اس بات زور دیا کہ ایرانی عوام نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے امریکہ کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔

انہوں نے انتخابات میں چونسٹھ فیصد سے زائد ووٹنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے آگاہی اور بصیرت کے ساتھ دشمنوں کی تمام سازشوں اور اسلامی نظام اور انقلاب کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے تمام پروگراموں کو ناکام بنا دیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے انتخابات مکمل آزادی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ پورے ایران میں منعقد ہوئے، مزید کہا کہ ایرانی عوام نے عظیم الشان انتخابات منعقد کر کے اپنی طاقت و عزت دشمنوں خاص طور پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دکھا دی اور اسلامی جمہوری نظام کے ارکان کی تقویت کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے انٹرنیٹ پر نگرانی کے لیے اعلی کونسل کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو اسلامی جمہوری نظام کو دشمنوں کی سازشوں سے بچانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
آیۃ اللہ جنتی نے بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت اور آل سعود کی حکومت کے مظالم اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم بین الاقوامی اداروں کی خاموشی میں اور امریکہ کی مکمل حمایت سے اس ملک میں جاری ہیں۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت علاقے اور دنیا مین امریکہ کی طاقت زوال کا شکار ہے کہا کہ امریکہ اندرونی طور پر اقتصادی مشکلات و مسائل میں گرفتار ہے کیونکہ اس ملک کے ننانوے فیصد عوام سرمایہ داری نظام کی مذمت کر رہے ہیں اور اس نظام کو نہیں چاہتے ہیں اس بنا پر امریکی حکومت کسی قسم کا قانونی جواز نہیں رکھتی۔
تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی بےحرمتی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے بھی دنیا میں امریکیوں کے قانونی جواز پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اس سے وائٹ ہاؤس کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button