ایران

تہران کار بم دھماکے میں ایک اور سائنس داں شہید

mustafa-ahmadi-roshanتہران میں ایک گاڑی پر چپکے بم کے دھماکے سے یونیورسٹی کا ایک پروفیسر اور سائنس دان شہید ہوگيا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک دہشت گرد نے آج مصطفی احمدی روشن کی گاڑی پر مقناطیسی بم چپکا کر اس کا دھماکہ کیا جس میں مصطفی احمدی روشن شہید ہوگئے۔ اس واقعے میں ایک اور شخص شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مصطفی احمدی روشن علامہ طباطبائي یونیورسٹی کے پروفیسر اور پٹرولیم صنعت کے سائنس داں تھے۔ 
سائنس دان مصطفی احمدی روشن کی شہادت پر نائب صدر محمد رضا رحیمی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے دعویدار ہیں وہی ایرانی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آج تہران میں ہونے والا دہشتگردانہ حملہ جس میں سامراج کے ایجنٹ ملوث ہیں علم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے خیانت ہے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی راہ میں رکاوٹ شمار ہوتا ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ حسین ابراہیمی نے آج صبح تہران میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نویں پارلمانی انتخابات کے دوران بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویدار ایران کی سائنسی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے ایران کے سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں پارلیمنٹ کے نویں انتخابات کے دوران بدامنی پھیلائے گا اور اس کا مقصد عوام کو انتخابات میں شرکت کرنے سے روکنا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button