ایران

مغرب کی سائنس سے عراق و افغانستان کے حصے میں صرف بم آئے ہیں

shiitenews ayyatulla ali khamnaiقائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل اٹھارہ اکتوبر کو صوبہ کرمان شاہ کے اپنے دورے کے ساتویں دن علمی، ثقافتی، ادبی، فنی، سماجی، اقتصادی اور اسپورٹس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے منتخب افراد کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ آپ نے تسلط پسند اور زر اندوزی کرنے والی دنیا کی طاقتوں کے ہاتھوں علم و فن کے غلط استعمال کا ذکر کیا

 قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مغرب علم و فن کو اور دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ کو انسانیت کے انحطاط کے لئے استعمال کر رہا ہے اور مغرب کی سائنس و ٹکنالوجی سے عراق و افغانستان کے عوام کے حصے میں صرف بم اور کیمیاوی ہتھیار آئے ہیں۔
 قائد انقلاب اسلامی نے پست اور گمراہ نمونوں کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کرنے کی عالمی استبدادی نظام کی کوششوں کو صہیونی حلقوں کی سازش کا ایک حصہ قرار دیا اور فرمایا کہ ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعے پیش کئے جانے والے یہ نمونے مخصوص طے شدہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
 قائد انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں ایران کے عوام کو نااہل ثابت کرنے اور ان کی تحقیر پر مبنی استعمار کی قدیمی پالیسی کا حوالہ دیا اور فرمایا کہ گزشتہ بتیس سال کے دوران قوم کے نوجوانوں اور ممتاز شخصیات نے سائنس و ٹکنالوجی کے میدانوں میں اپنی حیرت انگیز پیشرفت سے اس ایران مخالف پالیسی پر خط بطلان کھینچ دیا۔ آپ نے ایک بار پھر فرمایا کہ ایرانیوں کی استعداد کی شرح عالمی استعداد کی شرح سے بہتر ہے۔ آپ نے علم و دانش کے تعلق سے ایران کی درخشاں تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جس زمانے میں مغرب علم و دانش کے لحاظ سے گہری تاریکیوں میں سرگرداں تھا ایران اسلامی ممالک میں علمی لحاظ سے میر کارواں بنا ہوا تھا۔
 قائد انقلاب اسلامی نے عالمی تحقیقاتی مراکز کی ان رپورٹوں کا حوالہ دیا جن کے مطابق دنیا میں علمی پیشرفت کی اوسط رفتار کی نسبت ایران کی رفتار کئی گنا زیادہ ہے۔ آپ نے فرمایا کہ نوجوانوں کے اپنی صلاحیت پر مکمل اعتماد اور موجودہ امید ا‌فزاء رفتار کو قائم رکھنے اور اس میں مزید سرعت لانے کی صورت میں ہم علم و دانش کی موجودہ حدود کے قریب پہنچیں گے اور ان سرحدوں کو عبور کرکے انسانی معاشرے کے سامنے علم و دانش کے نئے باب کھولیں گے۔
 قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ علم و فن بذات خود الہی عطیہ ہے اور ملت ایران اور اسلامی جمہوری نظام ان اعلی نعمتوں کو اسلام و روحانیت کی خدمت اور انسان کی سربلندی و رفعت کے لئے استعمال کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button