ایران

خطیب جمعہ تہران نےبحرینی عوام کےقتل عام کی مذمت کی

ahmdjannatiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں آل سعود کے ہاتھوں بحرینی عوام کے قتل عام کی مذمت کی۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ سعودی عرب جس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک گولی بھی نہیں  چلائي ہے اس نے بحرین کے مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے لئے فوجیں بھیجی ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت شیعہ ہونے کی وجہ سے عوام کا قتل عام کررہی ہے اور انہیں طرح طرح سے ستارہی ہے ۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ مسلمان ملکوں کی ستم دیدہ قومیں اب بیدار ہوچکی ہیں یعنی اب وہ حالات سامنے آگئےہیں جن سے دشمن برسوں سےخائف تھے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ دشمنوں نے قومی نسلی اور سیاسی تفرقے پھیلاکر مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنایا ہے بنابریں تمام اسلامی قوموں کو ہوشیار رہ کر امت واحدہ کے پرچم تلے اپنا اتحاد برقراررکھنا چاہیے۔ خطیب جمعہ تہران نے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام خطوط بھیج کر بحرین میں عوام کے قتل عام کی طرف توجہ دلائي ہے۔ آیت اللہ جنتی نے کہا کہ نئے شمسی سال کو معیشتی جہاد سے موسوم کئے جانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ حکومتی اداروں اور ذرایع ابلاغ کو ہماہنگ ہوکر کوشش کرنی چاہیے کہ ملک میں اقتصادی ترقی کے لئے ہمہ گیر کوشش عمل میں آئيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button