ایران

عوامی بیداری، امریکی اہداف کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ

ahmadi66اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےسامراجی طاقتوں کی ایران سےخوف زدہ کرنےکی پالیسی کی طرف اشارہ کرتےہوئےان کےاس حربےکوناکام قراردیتےہوئےتاکیدکی کہ اس وقت قومیں اپناراستہ پاچکی ہیں اوراب وہ ظلم برداشت نہيں کریں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاکہ دشمنوں کےانفعالی اقدامات، ایران کی ترقی وپیشرفت کونہیں روک سکتےاوراب ماضي کی پالیسیاں کارسازنہيں ہیں۔
صدراحمدی نژاد نےبدہ کی رات ایک ٹی وی انٹرویومیں علاقےاوردنیاميں امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ امریکہ کسی ملک کادوست نہيں ہےاورجب تک اس کےمفادات ہوتےہیں وہ اسی وقت تک دوستی رکھتاہے۔
صدرمملکت کےبیانات، ایک بارپھراس حقیقت پرتاکیدہیں کہ شمالی افریقہ اوربعض عرب ممالک میں عوامی انقلاب، بلاشبہ ایک بڑی تبدیلی ہے جوعلاقےکی قوموں کےانجام ميں موثرہے؛لیکن اس بیچ عالم عرب میں رونماہونےوالی تبدیلیوں نےامریکہ کےلئےبڑی تشویش پیداکردی ہے۔اس بناپرواشنگٹن، خلیج فارس تعاون کونسل کےبعض ممالک کی مدد سےایران کےخلاف مشکوک ماحول تیارکرنےاورتفرقہ پھیلانےکےمقصدسے، بحران پھیلانےکی کوشش کررہاہے اورایران سےخوف زدہ کرکےعلاقےمیں شیعہ سنی اختلاف اورنسلی وقبائلی جنگ وجدل کی کوشش کررہاہے۔جبکہ علاقےمیں وابستہ اورکٹھ پتلی حکومتوں کےخلاف ہونےوالےاحتجاجی مظاہروں کی وجہ گھٹن ، بیزاری اورتوہین کاوہ ماحول ہےجوامریکہ اوراغیارنےاپنےایجنٹوں کےذریعےبرسوں سےان پرمسلط کررکھا ہے۔اس بناپرمسلمہ امریہ ہےکہ علاقےمیں ہونےوالی تبدیلیوں کاسرچشمہ قوموں کاعزم ہےجسےلشکرکشی یا سرکوبی کی پالیسیوں کےذریعے نہيں دبایاجاسکتا۔
امریکی وزیرجنگ رابرٹ گیٹس کا علاقےکےملکوں کادورہ اور اس دورےمیں بحرین اوریمن کےسلسلےمیں بعض حکومتوں کوہدایات جاری کرنے اوربحرین کےمظاہروں کوکچلنےکےلئےسعودی عرب کوفوج بھیجنےکےلئےہری جھنڈی دکھانےجیسےواقعات سےپتہ چلتاہےکہ واشنگٹن، اس حقیقت سےتشویش میں مبتلا ہےکہ عوامی مظاہرےاستبدادی حکومتوں کاتختہ الٹنےکےلئےہيں اوراسی بناپروہ ان تبدیلیوں کوعلاقےمیں اپنی دائمی موجودگي کابہانہ بنانےکی کوشش کررہاہے۔ یہ پالیسی واشنگٹن کی اس تشویش کی بھی عکاسی کرتی ہےکہ مشرق وسطی میں انرجی کےذخائرپراس کاتسلط ختم نہ ہوجائے۔امریکہ نےبارہایہ ثابت کیاہےکہ اپنےناجائزمفادات کی حفاظت اور زیادہ خواہی کےلئے وہ دوسرےملکوں پرلشکرکشی کرتاہےاوران پرقبضہ کرلیتاہے، اس کےباوجود یہ کہنادرست ہےکہ علاقےکی قوموں کی بیداری،علاقےمیں امریکی مقاصد کوآگےبڑھانےکی راہ میں سب سےبڑی روکاوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button