ایران

فرزند رسول امام رضا(ع) کا ماتم ، مشہد میں30لاکھ سوگواروں کا اجتماع

imam_reza_asصفر المظفر فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کا یوم شہادت ہے اس مناسبت سے کل رات سے ہی پورے ایران میں مجالس عزا وسوگواری کاسلسلہ جاری ہے ۔ فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پراشک بہانے کے لئے تقریبا تیس لاکھ زائرین پورے ایران اور اسی طرح دنیا کے مختلف ملکوں سے مشہد مقدس پہنچے ہيں ۔ ہمارے نمائندے نے مشہد مقدس سے خبردی ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی  صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور فرزند رسول حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے ایام رحلت و شہادت پر پورا شہر سوگواروں سے چھلک رہا ہے اور ہرطرف ماتمی انجمنیں اور دستے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے نظرآرہے ہيں ۔ ایران کے کئی شہروں سے لوگ اہل بیت اطہار سے سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے کے لئےاس شدید سردی کے موسم میں پیدل چل کرمشہد مقدس پہنچے ہيں ۔ اسی مناسبت سے سوگواروں کی ایک بڑی تعداد امام رضاعلیہ السلام کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ کو پرسہ دینے کے لئے قم پہنچی ہے ۔ قم میں بھی حرم حضرت معصومہ میں زائرین اور سوگواروں کا بہت بڑا اجتماع ہے جو ماہ صفر کے آخری ایام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور فرزند رسول حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے ایام رحلت و شہادت پر سوگ منارہے ہيں ۔ ماتمی دستے جوق در جوق مشہد مقدس اور قم پہنچ رہے ہیں اسی طرح تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی دستے مقررہ راستوں میں جلوس عزا نکال کر ان عظیم ہستیوں کی یاد میں نوحہ خوانی وسینہ زنی کررہے ہيں ۔ فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور 203 ہجری قمری میں صفر المظفر کی آخری تاریخ کو آپ کی مظلومانہ شہادت ہوئی ۔ لوگوں میں امام رضاعلیہ السلام کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف کھا کر ظالم عباسی خلیفہ مامون رشید نے زہر دغا سے امام رئوف و مہربان حضرت ثامن الآئمہ کو شہید کردیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button