ایران
رھبراسمانی کی شناخت کے بغیرحیات جاہلیت ہے

رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله عبدالله جوادی نے کل جنوبی امریکا کے کچھ مسلمانوں سے ملاقات میں کہا : دوسروں کی تربیت اور تذکیہ کا بہترین راستہ یہ ہے کہ ھم عمل میں دوسروں کے نمونہ رہیں یعنی ھمارا عقیدہ ، اخلاق ، گفتار ورفتار اور قلم الھی و نورانی ہونا چاھئے تاکہ عوام چاھئے وہ اس کا تعلق یونیورسٹی سے ہویا عام معاشرے سے ھمیں دیکھ کر عبرت لے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے دنیا کی موجودہ تبدیلیوں کو اسلام ومسلمانوں کے حق میں مفید بیان کیا اور کہا : لاتین امریکا میںتبدیلیاں عمل ورفتار سے ممکن ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : حکومتوں کے اصلاح کا سب سے اچھا راستہ عوام کا اصلاح کرنا ہے کیوں کہ اگر کوئی امت الھی سوچے تو اس پر حکومت مرنے والی حکومت بھی الھی فکرکی حامل ہوگی ۔
انہوں نے مزید کہا : اگر انسان کا موت کے بعد کے مراحل پر ایمان رکھے تو اس کی حیات میں قابل توجہ تبدیلی محسوس ہوگی کیوں کہ یہ اھم ہے کہ انسان اس دنیا کے بعد کسی اور دنیا کا معتقد ہے کہ یا نہی جہاں اچھوں کو اس کی اچھائی کی جزاء یا برے کو اس کی برائی پر سزا سنائی جائے گی ۔