ایران

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز

iran_marks_revolutionایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بتیسويں سالگرہ کی تقریبات آج اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) کے حرم مطہر میں باضابطہ پر شروع ہوگئیں ۔ یہ تقریبات امام خمینی کی وطن واپسی کے وقت یعنی صبح نوبجکر تینتیس منٹ پر اللہ اکبر کے نعروں سے شروع ہوئيں اس موقع پر اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کی ایک بڑی تعداد  موجود تھی ۔ تقریبات کے آغاز پر وہاں موجود لوگوں نے "یاد امام خمینی پایندہ باد” رہبرما خامنہ ای زندہ باد” کے نعرے لگا کر امریکہ سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ۔
یاد رہے یکم فروری انیس اناسی کو حضرت امام خمینی رح جلاوطنی کی زندگی گذارنے کے بعد فاتحانہ انداز میں ایران واپس لوٹے تھے ایران پہنچنے پر ان کا دسیوں لاکھ انقلابیوں نے والہانہ اور تاریخی استقبال کیا تھا ۔ امام خمینی کے ایران واپس پہنچنے پر شاہی حکومت کے خلاف ایران کے مومن عوام کی انقلابی تحریک انتہائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئي اور اس کے ٹھیک دس دن بعد ایران کا اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔
آج عشرہ فجر کے پہلے دن رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی امام خمینی ( رح ) کے مرقد مطہر پر حاضری دے کر ان کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح بہشت زہرا میں شہداء انقلاب و مسلط کردہ جنگ کے شہیدوں کے بھی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button