ایران

آیت اللہ مقتدایی اور آیت اللہ جعفر سبحانی کا شیخ العمری کی رحلت پر تعزیتی پیغام

aytolla_muqtadaieeآیت‌اللہ العَمری اہل تشیع کے دفاع کے حوالے سے قابل تقلید نمونہ تھے
حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ مرتضی مقتدائی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم عالم دین سعودی عرب کے شیعیان اہل بیت (ع)، اور ان شیعہ حجاج اور زائرین کے لئے بہترین پناہگاہ تھے جو وہابیت کے تعصبات کے نتیجے میں اپنے زخمی دلوں کے مداوا کے لئے ان کی حسینیہ میں پناہ لیا کرتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ شیخ مرتضی مقتدائی نے آیت‌اللہ شیخ محمد علی العَمری کی وفات پر اپنے پیغام میں اس صدمے پر تعزیت پیش کی ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے: عالم مجاہد آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری کے انتقال پر ملال نے عالم اسلام و تشیع کو سوگوار کیا اور اس جلیل القدر کی رحلت سے حوزات علمیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
آیت اللہ مقتدائی کے پیغام میں آیا ہے: یہ بزرگوار عالم دین سعودی عرب کی شیعیان اہل بیت (ع) نیز ان شیعہ زائرین و حجاج کرام کے لئے بہترین پناہگاہ تھے جو متعصب اور انتہاپسند دھڑوں کی نامہربانیوں سے اپنے زخمی قلوب کا مداوا کرنے کے لئے ان کی سادہ سی حسینیہ میں پناہ لیا کرتے تھے۔
اس پیغام میں مزید آیا ہے: آیت اللہ العَمری مکتب اہل بیت (ع) کے تحفظ و دفاع کے سلسلے میں صبر و تقوی اور زہد و استقامت کا قابل تقلید نمونہ تھے جنہوں نے اپنی پوری عمر شیعیان اہل بیت (ع) کے دفاع میں گذار دی ہے۔
آیت اللہ شیخ مرتضی مقتدائی کے پیغام کے آخر میں آیا ہے: حوزات علمیہ کا مرکزی ادارہ اس ناقابل مداوا صدمے پر حضرت بقیة ‌اللہ ‌الاعظم‌(عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، مراجع عظام اور علمائے اعلام، شیعیان مدینہ اور خاص طور پر مرحوم عالم دین کے فرزند ارجمند حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ کاظم‌ العَمری کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہے اور اللہ تعالی سے التجا کرتا ہے کہ مرحوم کو رحمت و مغفرت اور ان کے پسماندگان کو صبر و اجر عنایت فرمائے۔
شیخ العَمری اہل تشیع کے سچے خدمتگزار اور تشیع کے حافظ و نگہبان تھےaytolla_jaffar_subhani
حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں حجاز کے نامور شیعہ عالم دین حضرت آیت اللہ علامہ شیخ محمد علی العَمری رحمة اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے مرحوم آیت اللہ شیخ محمدعلی العَمری رحمة اللہ علیہ کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام کا متن :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
(اذا مات المومن الفقیہ انثلم فی الاسلام ثلمة)
آج جمعرات 27 جنوری 2011 (بمطابق 22 صفر المظفر 1432 ہجری) عالم بزرگوار، شیعیان اہل بیت (ع) کے مخلص خدمتگزار، تشیع کے حافظ و نگہبان مرحوم حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ محمدعلی العَمری المدنی کی تدفین کا دن ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے شیعیان اہل بیت (ع) آپ کے جنازے میں شرکت کررہے ہیں۔ حوزہ علمیہ نجف کے فارغ التحصیل اس عالم دین نے وطن واپسی کے بعد مدینہ اور نواحی علاقوں کے اہل تشیع کی تعلیم و تربیت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور کبھی تو جیلوں میں بند کئے جاتے رہے؛ وہ کبھی الغدیر نامی کتاب رکھنے کے جرم میں اور کبھی مختلف بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جلاوطن کئے گئے یا حتی ایک بار آپ کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تاہم اللہ تعالی نے انہیں نجات دی۔
یہ ناتھکنے والی عالم دین نے حقیقتاً علاقے میں تشیع کے تحفظ کے راستے میں عظیم کردار ادا کیا۔ امید ہے کہ ولایت کا چراغ آپ کے صاحبزادے حجت الاسلام حاج شیخ کاظم العَمری اور دیگر علماء اور خطباء کے ہاتھوں نورافشاں رہے۔
ہم اس عالم بزرگوار کی رحلت پر علمائے اعلام اور مدینہ اور دیگر علاقوں کے شیعیان اہل بیت (ع) کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی سے مرحوم عالم دین کے لئے مقامات کی بلندی کی التجا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button