ایران

عالم مغرب ماضی سے عبرت حاصل کرے

Aytollah-Imami-kashaniتہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ امام کاشانی کی امامت میں ادا کی گئي۔خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مغرب کوایران کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور میں ماضی کے واقعات عبرت حاصل کرے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا استنبول مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہےکہ مغرب موجودہ مسائل سے عبرت حاصل کرے گا اور بیدار ہوجائے تاکہ مذاکرات نتیجہ خيز ثابت ہوسکیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کےلئے اور ایک سوبیس ملکوں کے نمایندوں نے اراک اور نطنز کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرکے تائيد کی ہےکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیان شفاف ہیں۔
خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ ملت ایران کو پابندیوں اور دباؤسے اس کےراستے سے ہٹایا نہيں جاسکتا۔ انہوں نے تیونس کے حالات کے بارےمیں کہا کہ تیونس کے عوام نے ڈکٹیٹر کے مقابل قیام کیا اور اسے ملک سے نکال باہر کیا ہے۔
انہوں نے جمہوریہ آذربائيجان میں اسکولوں میں حجاب پرپابندی کے خلاف عوام کے احتجاج کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امید کہ باکو کی حکومت عوام کی امنگوں کا خیال رکھے گي۔

متعلقہ مضامین

Back to top button