

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام ایک عوامی نظام ہے اور دشمن جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ کا پرچم جنہوں نے بلند کر رکھا ہے وہ خود عوام ہیں۔رپورٹ کے مطابق حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صوبۂ گیلان کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں فرمایا کہ گزشتہ سال کے واقعات میں فتنہ پرور اور شرپسند عناصر کا گناہ کبیرہ دشمن کو پرامید کرنا تھا لیکن ملت ایران نے اپنی موجودگي سے دشمنوں کو بہت سے میدانوں میں مایوس اور ناامید کر دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ سال کے فتنے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح مسلط کردہ جنگ میں ملت ایران نے شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا، اسی طرح اس آٹھ مہینے کی سافٹ وار میں بھی مہارت کے ساتھ دشمن کے فتنے کا قلع قمع کر دیا۔