ایران

انتہاپسندوں کےاقدامات،سامراج کی حمایت سےانجام پاتےہيں

ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹراحمدی نژاد نےکہاہےکہ انتہاپسندوں کےانسانیت دشمن اقدامات بدعنوان اورسامراجی عالمی طاقتوں کی سیاسی حمایت ومدد سےانجام پاتےہیں۔ رپورٹ کےمطابق صدراحمدی نژاد نےآج تہران میں سومالیہ کی پارلیمنٹ کےاسپیکرشریف حسن آدم سےملاقات میں کہاکہ انتہاپسند دھڑوں کے اقدامات صرف سومالیہ تک محدود نہيں ہیں بلکہ ان سےافغانستان وپاکستان سمیت دنیاکےمختلف علاقوں میں مسائل پیداہوگئےہيں۔
صدراحمدی نژاد نےاس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ قوموں کی استقامت سےتمام انتہاپسند دھڑے اوران کےسرپرست زوال کی جانب بڑہ رہےہيں کہاکہ تسلط پسندوں کےحمایت یافتہ اس قسم کےگروہوں سےہوشیاری اورمنصوبہ بندی سے نمٹناچاہئے۔
اس موقع پرسومالیہ کی پارلیمنٹ کےاسپیکرنےکہاکہ سومالیہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت وترقی اوراقتدارکی حمایت کرتاہے اوراسےاپنےاورعالم اسلام کےلئےپشتپناہ سمجھتاہے۔
شریف حسن نےسومالیہ میں بدامنی کوبیرونی ممالک کی مداخلت کانتیجہ دارقراردیا اورکہاکہ دشمن ہمیشہ اسلام ومسلمین کوکمزورکرنےکےدرپےرہےہيں اورچونکہ سومالیہ پوری طرح ایک اسلامی ملک ہےاور اس کی سوفیصدی آبادی مسلمان ہےاس لئے دشمن بدامنی پیداکرکے اسلام کےخلاف اپناغصہ ظاہرکرتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button