

عالمی مجلس تقريب مذاہب اسلامی کے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے چابہار سانحہ كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ امت مسلمہ كی عاشورہ سے محبت نے اسلام دشمن عناصر كو پريشان كيا ہوا ہے اور اسی وجہ سے وہ اس قسم كے اوچھے ہتھكنڈے اپنا رہے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق عالمی مجلس تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ محمد علی تسخيری نے كہا ہےكہ
مصر سوڈان سميت دنيا كے مختلف ممالك میںپہلی مرتبہ عزاداری سيد الشہداء كا انعقاد ہوا ہے اور یہ حقيقت اسلام دشمن عناصر كے لیے كافی تكليف دہ ہے۔ امت مسلمہ كی جانب سے عزاداری سيد الشہداء سے محبت نے ان كو پريشان كيا ہوا ہے اسی لیے وہ عزاداری سيد الشہداء كے خلاف اس قسم كے پہيمانہ حملوں پر اتر آئے ہیں۔
آيت اللہ تسخيری نے كہا كہ امام حسين علیہ السلام نے اپنے خون كے ہر قطرے سے ايك انقلاب كو جنم ديا اور اب رہتی دنيا تك كوئی ظالم كبھی بھی حسينی فكر كے سامنے نہیں ٹھر سكے گا۔