ایران

دشمن شیعہ و سنی کے درمیان محبت ختم کرنا چاہتے ہیں

ayatullah_syed_ali_khameneiقطر كے امير كے ساتھ ملاقات كے دوران رہبر انقلاب نے كہا ہے كہ علاقے میں شيعہ اور سنی مكتب فكر كے لوگ صديوں سے بھائيوں كی طرح رہ رہے ہیں ليكن بعض لوگ اس محبت آميز فضا كو ختم كرنے كے در پے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق ايران كے دورے پر آئے ہوئے قطر كے امير شيخ حمد بن خيلفہ آل ثانی نے آج صبح رہبر انقلاب آيت اللہ العظمی سيد علی خامنہ ای سے ملاقات كی۔ ملاقات كے دوران رہبر انقلاب نے خليجی ممالك میں امن كی اہميت پر  روشنی ڈالتے ہوئے كہا كہ اگر علاقہ میں امن ہوگا تو تمام ممالك كو فائدہ پہنچے گا اور اگر خطہ ناامن ہوگا تو تمام ممالك كو اس كا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
رہبر انقلاب نے قطر اور ايران كے باہمی تعلقات كو بہتر قرار ديتے ہوئے كہا كہ ان تعلقات كو روز بروز بڑھنا چاہیے كيونكہ بہتر اور وسيع تعلقات دونوں ملكوں كے فائدے میں ہیں۔
رہبر انقلاب نے شيعہ سنی اتحاد كو خطہ میں بہت زيادہ اہميت كا حامل قرار ديتے ہوئے كہا كہ شيعہ اور اہل سنت ايك عرصہ سے بھائيوں كی طرح علاقے میں رہ رہے ہیں ليكن بعض لوگ اس محبت آميز فضا كو ختم كرنا چاہتے ہیں اور نظرياتی و اعتقادی اختلافات كو اجتماعی و سماجی اختلافات میں تبديل كرنا چاہتے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button